تازہ ترین

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کا لائحہ عمل جلد ترتیب دیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے شام سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق اجلاس میں کہا کہ شام میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کو معلوماتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ہمسایہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں معلوماتی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رہیں۔

خیال رہے کہ دمشق کے قریب خواتین اور بچوں سمیت 300  سے زیادہ پاکستانی زائرین محصور ہوگئے ہیں، ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے لگیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button