پاکستان

بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں: شرجیل انعام میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں۔  

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری سندھ میں آئی، کراچی میں میڈیکل سٹی بنانے جا رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 1 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری میڈیکل سینٹر میں سرمایہ کاری ہو گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ انرجی اور ایگریکلچر سیکٹر میں انویسٹمنٹ کرنے کے لیے تیار ہیں، تھر کے کوئلے سے سب سے زیادہ سستی بجلی پیدا ہو رہی ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہاں بلٹ ٹرین چلے، دو فیز میں بلٹ ٹرین کا منصوبہ شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھابیجی میں انڈسٹریز لگیں گی جبکہ 50 ہزار لوگوں کو ملازمت ملے گی۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک سے سرمایہ کار آ رہے ہیں، دھابیجی اکنامک زون میں بیرونِ ملک کے سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی ہے، جو ایک بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔

 

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ پر لوگ اعتماد کر رہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ پوری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اہم اقدام لینے جا رہے ہیں، موٹر وہیکل کی فٹنس کا قانون پاکستان میں ہے، ہم کوشش کریں گے قانون نافذ کر سکیں، سرکاری گاڑیوں سیت تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک ہو گی، اگلے ماہ پیپلز بس کے مزید 40 اسٹاپ بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ بس کے عملے کو تنگ نہ کریں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں سنیما بند ہو رہے ہیں، نئے ٹیلنٹ کو موقع نہیں مل رہا، ہم نئے لوگوں کو موقع دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button