تازہ ترین

انسان یا فرشتے: مذاکرات کیلئے تیار ہیں: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ انسان ہو یا فرشتے ہم ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، مذاکراتی کمیٹی میں حامد رضا، میں اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں، کمیٹی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لاء ہے، ریاستی دہشت گردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میری گاڑی اور اس میں نقدی غائب ہے، آئی جی اسلام آباد کے خلاف ہری پور تھانے میں درخواست دی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی کے پی اور چیف سیکریٹری کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button