تازہ ترینعلاقائی خبریںقومی خبریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات اور آج صبح سے بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔

81 / 100 SEO Score

مختلفکراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات اور آج صبح سے بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔

شاہراہ فیصل، نرسری، طارق روڈ پر بوندا باندی ہوئی ہے۔ بہادرآباد، گلشن اقبال، صدر، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، جمشید روڈ پر بھی ہلکی بارش دیکھنے کو ملی ہے۔ سولجربازار،گلستان جوہر، لیاقت آباد و دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔

لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جہاں ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال اور قصور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ریلیف کمشنر کے مطابق پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز الرٹ ہیں جبکہ بارش کے باعث بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

تھر کی سیر – پارٹ 2

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button