محمد صابر رانا: ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس کا زہریلی شراب کشید اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن
بدنام زمانہ 28 زہریلی شراب فروش ملزمان گرفتار، 1651 لیٹر دیسی شراب اور 70 لیٹر لاہن برآمد
بڑی کاروائیاں تھانہ کوٹرادھاکشن اور سٹی پھولنگر پولیس کی طرف سے عمل میں لائی گئی
تھانہ کوٹرادھاکشن سے 400 لیٹر جبکہ سٹی پھولنگر سے 490 لیٹر دیسی شراب اور چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں
تھانہ اے ڈویژن نے 60، بی ڈویژن 180، گنڈاسنگھ 30، منڈی عثمانوالا 100، صدر قصور 55 اور مصطفیٰ آباد نے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کی
تھانہ راجہ جنگ نے 45، شیخم نے 20، الہ آباد نے 111 لیٹر، سٹی چونیاں نے 85، سٹی پتوکی 50، صدر پتوکی 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی،
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب کشید اور فروخت کرنیوالے بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا
ملزمان دیسی شراب نیو ائیر نائٹ اور کرسمس کے کیلئے سٹاک کر رہے تھے
زہریلی شراب فروش ملزمان کسی معافی کے مستحق نہیں جنہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے
آخری شراب فروش کی گرفتاری تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔