تازہ ترینعلاقائیقومی خبریں

سندھ میں 25 پرائمری سکولوں کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ میں 25 پرائمری سکولوں کو سیکنڈری اسکولوں میں اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

80 / 100 SEO Score

کراچیپرائمری : سندھ میں 25 پرائمری سکولوں کو سیکنڈری اسکولوں میں اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیرتعلیم سردار علی شاہ نے سکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کی گرانٹ سے سندھ کے سیلاب متاثر 5 اضلاع میں 20 اسکولوں کی تعمیرنو جاری ہے۔

اپنی بریفنگ میں سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ11 اسکولوں کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور 9 اسکولوں کی تعمیر 47 فیصد مکمل ہے، ’ارلی لرننگ انہیسمنٹ پروجیکٹ‘ میں 295 پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری اسکولوں کی سطح تک اپ گریڈ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر 270 پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنا ہے، اجلاس میں 25 پرائمری اسکولوں کو سیکنڈری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ 15 اضلاع میں اسکولوں کی اَپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے،12 اضلاع میں 286 اسکولوں کی تعمیر جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ میرپورخاص ڈویژن میں 15اسکولوں کو دسمبر تک اپ گریڈ کیا جائے جب کہ اپریل 2026ء تک 200 اسکولوں کو مکمل کریں۔

انجینئر محمد علی مرزا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ, مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button