اسرائیلی ائر فورس نے شام کے دارالخلافہ دمشق میں امیگریشن اور پاسپورٹ آفس پر بمباری کرکے دونوں عمارتوں کو تباہ کردیا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ٹینک 14 کلومیٹر تک شام کے اندر داخل ہوچکے ہیں شمالی شام میں واقع ہرمون کی پہاڑی پر بھی قبضہ کے کےبفرزون قائم کردیا گیا ہے، غیر ملکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل حکومت اب شام پر قبضہ کا پروگرام بنا رہی ہے، دمشق کی سرکاری عمارتوں اور شمالی شام پر قبضہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، شمالی شام میں اسرائیل کی جانب سے عوام میں باقاعدہ اعلان کیا جارہا ہے کہ وہ پرسکون رہیں ہم آپ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شام کے لیے امن دوستی کا بھی اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شام اور اسرائیل مابین امن معاہدہ اسد حکومت کے ساتھ ختم ہوچکا ہے، ہم شام میں طاقت پکڑنے والوں کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں مگر اس کےساتھ ہم اپنے باڈر کی حفاظت بھی کرنا جانتے ہیں اور اس کی حفاطت کےلیے ہمیں کسی حد تک بھی جانا پڑا ہم جائیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ بشارالاسد حکومت کا خاتمہ حزب اللّٰہ اور ایران سے نمٹنے کی اسرائیلی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل کسی دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دے گا۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ گولان ہائٹس میں یو این کی نگرانی میں بفرزون میں فوج تعینات کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کی حفاظت کیلئے اسرائیلی فوج تعینات کر رہے ہیں۔
0 60 1 minute read