قومی خبریں

گجرات: 577 ملی میٹر بارش، پانی گھروں میں داخل

گجرات میں 577 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش سے برساتی نالے بپھر گئے، کئی دیہات ڈوب گئے، فصلوں کو نقصان پہنچا، شہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

86 / 100 SEO Score
گجرات: 577 ملی میٹر بارش، گھروں میں داخلگجرات

ڈسٹرکٹ جیل گجرات اور احاطہ سیشن کورٹ میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، کئی قیدیوں کو لاہور اور گوجرانوالہ جیل منتقل کیا گیا۔

ضلع بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے، پانی کی نکاسی کے لیے گوجرانوالہ سے بھی مشینری اور گاڑیاں بھجوا دی گئیں۔ جلال پور جٹاں میں دو منزلہ خالی عمارت گر گئی، سیلاب سے عمارت کی بنیادیں کمزور ہوگئی تھیں۔گجرات

کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ مدینہ سیداں کے قریب حفاظتی بند باندھ کر پانی کو برساتی نالے میں موڑا جا رہا ہے، پانی کی نکاسی کے لیے گوجرانوالہ سے بھی مشینری،گاڑیاں بھجوائی گئی ہیں۔ دوسری جانب دریائےچناب میں آنے والا دوسرا بڑا سیلاب ہیڈ تریموں کی طرف رواں دواں ہے۔

مون سون:9واں سپیل دو روز جاری رہنے کا امکان

گجرات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button