قومی خبریں

دریائے ستلج: سیلاب کی نئی وارننگ جاری، 9 اضلاع ہائی الرٹ

دریائے ستلج میں بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کے بعد اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے اور 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ 

84 / 100 SEO Score
دریائے ستلج: سیلاب کی نئی وارننگ جاری، 9 اضلاع ہائی الرٹدریائے ستلج

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی طرف دریائے ستلج میں ہری کے اور فیروزپور پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی ریلے سے 9 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیلاب سے قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکتن متاثر ہوں گے۔ ممکنہ متاثرہ اضلاع میں وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ بھی شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

دریائے ستلج

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button