پاکستان

آزاد کشمیر: صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا

آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا، جس کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

صدارتی آرڈیننس کے تحت بغیر اجازت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو پیسفل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا، جس کے بعد حکومت آزاد کشمیر نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز زرداری ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا تھا، جس کی صدارت پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کی تھی۔

اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد پارلیمانی پارٹی نے حالیہ جاری کردہ صدارتی آرڈیننس کو مسترد کر دیا تھا اور اسے آزاد کشمیر کے عوام کی امنگوں اور جمہوری خواہشات کے منافی قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button