اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔
ایف آئی اے نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔