بین الاقوامی

حماس:جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے مجوزہ معاہدے کی منظوری دے دی۔

85 / 100 SEO Score
حماس:جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دیجنگ بندی

میڈیا کے مطابق حماس نے مصر اور قطر کے ثالثوں کی جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

معاہدے کے تحت غزہ میں 60 روز کے لیے جنگ بند کی جائے گی. اس دوران غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف کو رہا کیا جائے گا، جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔غزہ: اسرائیلی حملہ

تجاویز میں غزہ جنگ خاتمے کے لیے جامع معاہدے کا فریم ورک بنانا بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ میں نئے فوجی آپریشن کی منظوری دی ہے۔

حماس اس سے پہلے بھی بارہا جنگ بند کرنے کی تجاویز پر منظوری دیتی رہی ہے لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہر بار ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کو مسترد کر دیا۔

غزہ پر اسرائیلی حملہ: مزید 100 فلسطینی شہید

جنگ بندی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button