کھیل

ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو 202 رنز سے عبرت ناک شکست

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 33 سال بعد ون ڈے سیریز میں  عبرت ناک شکست دے دی، فیصلہ کن تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 202 رنز سے ہرا دیا۔ 

83 / 100 SEO Score
ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو 202 رنز سے عبرت ناک شکستویسٹ انڈیز کی پاکستان کو

پاکستانی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئ، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے صرف 18 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔  محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ نسیم شاہ نے 6 اور حسین طلعت نے ایک رن بنایا۔

جیڈن سیلز نے 6، گوڈاکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔  اس سے قبل ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا سٹیڈیم میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو 295 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو

اننگز کی خاص بات مشکل حالات میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کی سنچری رہی، انہوں نے 94 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے جسٹن گرویوز نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ ایون لیوئس 37 اور روسٹن چیز 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ، ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔ 33 سال بعد ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو عبرت ناک شکست نے پاکستان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز، تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا

 

ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button