9 مئی کے مقدمات: عمر ایوب سمیت 196 ملزمان کو سزائیں
فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سنادیا، شبلی فراز، سرتاج گل، حامد رضا عدالت نے 196 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔

9 مئی کے مقدمات: عمر ایوب سمیت 196 ملزمان کو سزائیں

عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کے مقدمات کے تینوں کیسز میں 10، 10 سال قید کی سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ اس کیس میں 77 افراد کو بری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمات میں 60 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔ عدالت نے 67 ملزمان میں سے 7 ملزمان کو بری کردیا ہے، 58 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔
عدالت نے جنید افضل ساہی کو 3 سال کی سزا سنائی۔ علاوہ ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کچھ دیر بعد تھانہ سول لائن میں درج مقدمے کا بھی فیصلہ سنادیا۔
اس مقدمے میں عدالت نے 32 میں سے 28 ملزمان کو سزا سنائی اور 4 کو بری کردیا۔ تمام 28 ملزمان کو 10، 10سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اور پارٹی کے مقامی رہنما خیال کاسترو کو تینوں کیسز میں بری کردیا۔