بین الاقوامی

چاند پر اینٹیں بنانے والی مشین

چینی تحقیقاتی ٹیم نے ایک ایسی مشین تیار کر لی جو چاند کی سطح پر موجود مٹی کو استعمال کرتے ہوئے اینٹیں بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

85 / 100 SEO Score

چاند پر اینٹیں بنانے والی مشینچاند پر اینٹیں

اس پیشرفت سے چاند پر مقامی وسائل سے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا خواب حقیقت کے مزید قریب آ گیا۔

یہ مشین چین کے مشرقی شہر ہیفے میں قائم ڈیپ اسپیس ایکسپلوریشن لیبارٹری (DSEL) میں تیار کی گئی ہے، جو قمری مٹی کو ان سیٹو 3D پرنٹنگ سسٹم کے ذریعے مخصوص اشکال میں ڈھال سکتی ہے۔ اس نظام میں چاند کی مٹی کو پگھلانے کے لیے سورج کی توانائی استعمال کی جاتی ہے۔

سینئر انجینئر یانگ ہونگ لون کے مطابق یہ سسٹم شمسی توانائی کو مرکوز کرنے کے لیے پیرا بولک ریفلیکٹر کا استعمال کرتا ہے، جس کے ذریعے روشنی کو فائبر آپٹک بنڈل سے گزارا جاتا ہے۔

بنڈل کے اختتام پر سورج کی روشنی کی شدت تین ہزار گنا بڑھ جاتی ہے اور اعلیٰ درستی کا آپٹیکل سسٹم اسے ایک نقطے پر مرکوز کرتا ہے، جس سے درجہ حرارت 1300 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے۔چاند پر اینٹیں

اس شدید حرارت سے چاند کی مٹی پگھل جاتی ہے اور بغیر کسی اضافی کیمیکل یا مواد کے ٹھوس اینٹوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے، یہ اینٹیں ناصرف قمری تعمیرات بلکہ مشینی پلیٹ فارمز اور سڑکوں کی تعمیر میں بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔

اس جدید منصوبے پر ٹیم نے دو سال تحقیق کی اور نومبر 2024ء میں یہ تجرباتی اینٹیں چینی خلائی اسٹیشن پر بھی بھیجی جا چکی ہیں تاکہ ان کی افادیت اور کارکردگی کو خلا میں جانچا جا سکے۔

ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ

چاند پر اینٹیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button