علاقائیعلاقائی خبریں

بلوچستان: سابق وزیر اعلی میر جان محمد خان جمالی کا کوٹ نورپور کا دورہ

سپریٹنڈنٹ آف پولیس حسنین وارث کی محمد خان جمالی سے خصوصی ملاقات کی

سابق وزیر اعلی میر جان محمد خان جمالی سے ملاقات کے موقع پر حسنین وارٹ نے پولیس کی پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی حسنین وارث نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول فراہم کرنا میرا مشن ہے اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔سابق وزیر اعلی نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پولیس نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کیا ہے اور مشکل حالات میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھایا ہے۔ ان کی ان تھک محنت کی بدولت علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور لوگوں کو تحفظ کا احساس ہوا ہے۔
ایس پی اوستہ محمد حسنین وارث نے کہا کہ پولیس تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر امن و امان کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہے اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اوستہ محمد پولیس مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے سے اپنی خدمات سرانجام دے گی تاکہ عوام کو مزید محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔میر جان محمد جمالی نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس کے ساتھ عوام کا تعاون مزید مضبوط ہونا چاہیے تاکہ علاقے میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ میں جرم کے خلاف ہوں اور علاقہ کی امن وامان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے,شہر کے امن و امان پر پولیس کسی دباو میں آۓ بغیر اپنے فرائض منصبی ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button