جرم و سزا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران میں اخراجات کے چیک تقسیم کئے

119 تفتیشی افسران میں ایک کروڑ 15لاکھ سے زائد مالیت کےچیک تقسیم کئے

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اپنے دفتر میں تفتیشی افسران میں چیک تقسیم کیے، افسران میں تفتیشی اخراجات کی مد میں رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے، محمد نوید نے 119 تفتیشی افسران میں ایک کروڑ 15لاکھ سے زائد مالیت کےچیک تقسیم کئے، ایس ایس پی  کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران کو رقوم کی تقسیم سے انصاف کی بروقت فراہمی میں مدد ملے گی، کاسٹ آف انویسٹی گیشن تفتیشی افسران کا حق ہے، ان کا مذید کہنا تھا کہ رقوم کی براہ راست تفتیشی افسران کے اکاونٹ میں ترسیل سے شفافیت بڑھے گی، تفتیشی افسران محنت اور ایمانداری سے تفتیش کے مراحل مکمل کریں، افسران مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کریں، رقوم کی بروقت تقسیم کا مقصد شہریوں کو بلا تعطل انصاف مہیا کرنا ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button