جرم و سزا

کوئٹہ: مقتول خاتون و مرد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں قتل کیے گئے خاتون اور مرد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

85 / 100 SEO Score

کوئٹہ: مقتول خاتون و مرد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

مقتول خاتون و مرد
فائل فوٹو

پولیس سرجن سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر عائشہ کے مطابق خاتون کو سات اور مرد کو 9 گولیاں لگیں، پوسٹ مارٹم ڈیگاری کول مائن قبرستان میں کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی کی گئی تھی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے مطابق مقتول خاتون و مرد کو 4 جون 2025 کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ واقعے میں قبائلی رہنما شیرباز خان سمیت 13مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

مقتول خاتون و مردمقتول خاتون و مرد

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھا۔ شاہد رند نے کہا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔

بلوچستان: خاتون و مرد کا قتل،1 شخص گرفتار

مقتول خاتون و مرد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button