کھیل
پہلا T20: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلا T20: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے باآسانی ہرادیا، 111 رنز کا ہدف بنگال ٹائیگرز نے 15 اعشاریہ 3 اوورز میں پورا کرلیا۔

پہلا T20: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان بنگلادیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا، میزبان ملک کے بولرز نے گرین شرٹس کی آدھی ٹیم صرف 46 رنز پر پویلین پہنچا دی، اوپنر فخر زمان نے 44 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گیا، صائم ایوب 6، محمد حارث 4، کپتان سلمان علی آغا 3 اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پہلا T20:
میرپور میں کھلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش کے بولرز نے پاکستانی بیٹرز کو کریز پر کھڑا نہیں ہونے دیا۔