جرم و سزا

طالبعلم نے سکول پرنسپل کو گولی مار دی

بھارتی شہر چھتر پور میں 12ویں جماعت کے طالبعلم نے سکول جلدی آنے کا کہنے پر پرنسپل کو سر میں گولی مار دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اورچھا روڈ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پشپیندر یادو نے بتایا کہ 17 سالہ طالبعلم گولی مارنے کے بعد پرنسپل کے ہی اسکوٹر پر فرار ہوا جو کچھ گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پشپیندر یادو نے بتایا کہ ملزم اتر پردیش کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم سکول میں نامناسب رویے کی وجہ سے مشہور ہے، اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button