قومی خبریں
لکی مروت: جوہڑ میں نہاتے 4 بچے ڈوب گئے
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے 4 بچے ڈوب گئے
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں لکی مروت کے علاقے دولت خیل میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ غوطہ خوروں اور مقامی لوگوں نے 2 گھنٹے کی تلاش کے بعد 4 بچوں کی لاشیں نکالیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچے بارش کے پانی کے جوہڑ میں نہارہے تھے۔
جوہڑ میں نہاتے 4 بچے
حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 8 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں جبکہ جاں بحق بچوں میں دو بھائی رحیم اللّٰہ اور فہیم اللّٰہ اور دو بھائی فہد اور حماد شامل ہیں۔