پاکستان

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے فنڈز کو فوٹو سیشن اور تشہیر کے لیے استعمال کرنا شرم ناک ہے، موصوفہ کہتی ہیں میں بھاگی نہیں اکیلی کھڑی رہی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قوم کو بتائیں لاکھوں کا لشکر کہاں گیا جو ساتھ لے کر آئی تھیں، 24 نومبر کی تیسری ناکام بغاوت پر اطلاعات کے مطابق 2 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 26 نومبر کی رات بشریٰ بی بی کو ڈی چوک سے بھاگتے پوری قوم نے دیکھا، بشریٰ بی بی کے ورکروں نے ان کی گاڑی پر پتھر اور ڈنڈے مارے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button