تازہ ترین

حکومت کی نااہلی ہے کہ ہر چیز مہنگی ہو کر رہ گئی: مفتاح اسماعیل

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کا کارنامہ یہی ہے کہ ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک میں لاکھوں بچے بھوکے سوئیں گے، ہر پاکستانی گزرتے سال کے ساتھ غریب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اپنا پورا سال ضائع کر دیا، حکومت نے ایک سال میں صرف اپنی کرسی مضبوط کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے مہنگی بجلی اور گیس پاکستان میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button