تازہ ترین

ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو رول آف لاء اور آئین کے مطابق چلایا جائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کا ہر سسٹم ناکام ہے، اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں معاملات کو سلجھانے کی ضرورت ہے، توجہ کی ضرورت ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج حکمراں اور اپوزیشن عوام کی بات نہیں کر رہے،  اس طرح ملک نہیں چل سکتا، اپوزیشن کا رویہ معاملات کو الجھانے والا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر سیاسی انتشار، ملکی معیشت سب واضح ہو گیا، ملک میں اپنے لوگوں پر گولی چلائی جائے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پشتو بولنے والوں کو پولیس اٹھا کر لے جاتی ہے، بلوچستان خیبر پختون خوا میں لوگ اپنا حق مانگ رہے ہیں، ہمیں ملک کے معاملات کو سلجھانا ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرم میں حقیقت کیا ہے عوام جاننا چاہ رہے ہیں، کرم میں معصوم لوگوں کو کس نے مارا، حکومت کا کام گولی چلانا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button