کراچی کے علاقے مومن آباد اورنگی ٹاؤن پریشان چوک کے قریب خاتون کو قتل کرنے والا ملزم اس کا سگا بیٹا نکلا۔
پولیس کے مطابق ملزم مختیار کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا، خاتون پر اس کے 2 بھائیوں، بیٹے اور بھتیجے نے تشدد کیا تھا۔ ماں کے نام جائیداد میں شامل ڈھائی کروڑ روپے اور 22 تولہ سونا حاصل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قتل میں میرے ساتھ 2 ماموں اور ماموں کا بیٹا بھی شریک تھے۔ ملزم نے بتایا کہ قتل کے وقت چھوٹے بہن بھائیوں کو چیز لینے کے لیے باہر بھیج دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔