ایکسکلوزیو ویڈیوزجرم و سزا
کم عمر ڈرائیور بچے کی کار تلے 1 بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی
شاہدرہ میں کم عمر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک نوجوان جان بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا

کم عمر ڈرائیور بچے کی کار تلے 1 بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی
شاہدرہ میں کم عمر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک نوجوان جان بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا. شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے. کم عمر ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہونے پر موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو دوندتے گزر گئی جس سے ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت امین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کا نام فرید ہے۔ لاش مردہ خانہ اور زخمی بھائی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم حاشر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کم عمر ڈرائیور بچے کی کار تلے 1 بھائی جاں بحق
پولیس کے مطابق کار ڈرائیور حاشر ولد عمر سکنہ بس سٹاپ شاہدرہ ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ جس کی عمر تقریبا 13/14سال اپنے ساتھی واصف علی MG گاڑی نمبر ARP225 چلا رہے تھے جنہوں نے مین روڈ شاہدرہ ٹاؤن نزد سنگیت سینما کے پاس موٹر سائیکل کی دکان پر کھڑے ہوئے افراد کو بھی ٹکر ماری جس سے وہ بھی لوگ بھی زخمی ہوئے۔
