تازہ ترین

جعلی رسید کیس: عمران و بشریٰ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ پھر مؤخر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ سے متعلق جعلی رسیدوں کے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔

بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی رخصت کے باعث سماعت نہیں ہو سکی۔

بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button