کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ادائیگی کر دی گئی

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈیلیز کی ادائیگی کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 25 روز کا ڈیلی الاؤنس ادا کیا گیا۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی ڈیلیز بھی ادا کی گئیں۔

اگست اور ستمبر میں 25 روز کا الاؤنس پی ایف ایچ نے فنڈز کی عدم دستیابی پر ادا نہیں کیا تھا۔

فنڈز ملنے پر پی ایچ ایف نے 20 ہزار روپے ڈیلی کے حساب سے ادائیگی کی،  پی ایچ ایف نے تاخیر میں کھلاڑیوں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ادا کر دیے گئے ہیں۔

ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نے ڈیلی الاؤنس ملنے پر خوش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button