قومی خبریں

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی

جولائی 2025 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کر دی گئی۔

85 / 100 SEO Score

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمیبجلی کے بنیادی ٹیرف

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15پیسے سستی ہوگی، اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی تھی، وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف کی درخواست کی تھی۔

ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارف کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ پر برقرار ہے جبکہ ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر لائف لائن صارف کا ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ برقرار ہے۔

بجلی کے بنیادی ٹیرفبجلی کے بنیادی ٹیرف

ماہانہ 100 یونٹ کے استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کے ٹیرف میں 1 روپے 15 پیسے کمی ہو گی، 100 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کا نیا ٹیرف 10روپے 54 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسے مقرر کیا گیا ہے۔

نان پروٹیکٹڈ صارفین کی تمام کیٹیگریز کے لیے بھی فی یونٹ بجلی 1 روپے 15 پیسے سستی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ کمرشل صارفین کا نیا اوسط بنیادی ٹیرف 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی 1 روپے 15 پیسے سستی ہوئی ہے، جنرل سروسز کا نیا ٹیرف 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

بجلی: 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا

 

 

 

 

 

 

بجلی کے بنیادی ٹیرف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button