پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی,مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔

پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی,مولانا فضل الرحمٰن
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔
واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔
عدم اعتماد
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مذاکرات میں بانی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں کو شامل کیا جائے، مگر مذاکرات کے آغاز کی ذمے داری حکومت پر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے مذاکرات کی بات بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر کہی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف برداری روکنا اچھا فیصلہ کیا، شیخ وقاص