شوبز

پشپا 2 نے کمائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے

بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے ریلیز کے پہلے ہی دن کمائی کے کئی ریکارڈ بریک کردیے۔

دنیا بھر میں 294 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم نے ہندی سرکٹ میں جوان، پٹھان، اینمیل، کے جی ایف اور استری 2 تک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکس آفس پر کمائی میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، یش کی فلموں کو پچھاڑنے کے بعد ہر طرف پشپا 2 کی بازگشت سنائی دینے لگی۔

الو ارجن اور ریشمیکا مندانا کی 2021ء کی سپر ہٹ فلم کا دوسرا حصہ 3 سال کے وقفے سے ریلیز ہوا، فلم کی آمد کے منتظر لوگ لائن لگاکر اسے دیکھنے پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت بھر میں فلم نے قریب 175 کروڑ کا بزنس کیا، صرف ہندی سرکٹ سے کمائی 72 کروڑ رہی۔

اس سے قبل ہندی سرکٹ میں پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ جوان کے پاس تھا، جس نے 65 اعشاریہ 5 کروڑ کمائے تھے، دوسرے نمبر پر بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان رہی، جس نے 55 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر رنبیر کپور کی اینمیل جبکہ چوتھے نمبر یش کی فلم کے جی ایف اور استری کی پوزیشن چھٹے نمبر پر رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2 نے بھارت میں پریمیئر شو کے دوران ساڑھے 10کروڑ کی جبکہ پہلے دن ساڑھے 164 کروڑ کی کمائی کی، اس سے قبل ٹرپل آر نے دنیا بھر میں پہلے دن 223 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button