علاقائیعلاقائی خبریں

نصیرآباد : ڈی آئی جی پولیس ایاز احمد بلوچ کی زیر صدارت میٹنگ

عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے, ڈی آئی جی

ذوالفقار علی کھوسہ: ڈی آئی جی نصیرآباد کی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ میٹنگ میں ایس پی اوستہ محمد حسنین وارث، اے ڈی آئی جی نصیرآباد رینج امیر جان مگسی، ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد گل حسن بہرانی، ڈی ایس پی شکایت سیل عبدالغنی پٹھان، ضلع کے تمام ایس ایچ اوزو سی آئی اے انچارج نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ہر تھانہ کے کرائم کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈی آئی جی نصیرآباد نے مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ مزید کہا کہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اس لیے آپ سب خدمت سے سرشار ہو کر قانون کے برابر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ فرائض میں غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button