قومی خبریں

گیس کی قیمتوں میں اضافہ، فکسڈ چارجز 3000 روپے تک مقرر

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

86 / 100 SEO Score

گیس کی قیمتوں میں اضافہ، فکسڈ چارجز 3000 روپے تک مقررگیس کی قیمتوں میں اضافہ

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہو گا، اس اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں گا۔ گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے، روٹی کے تندور، کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔

سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں، بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، گیس کے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہو گا۔

ماہانہ گیس کی کھپت 15مکعب میٹر سے زائد ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز میں 1 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اتنی گیس کی کھپت پر فکسڈ چارجز 3000 روپے کر دیے گئے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہگیس کی قیمتوں میں اضافہ

پاور پلانٹس کے لیے گیس 16 اعشاریہ 66 فیصد مہنگی کی گئی ہے، بجلی کے کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت میں 175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

بجلی کے کارخانوں کے لیے گیس کی نئی قیمت 1 ہزار 225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت میں 150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

جولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

گیس کی قیمتوں میں اضافہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button