عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مائنس کی بات ان کی بہن نے کی۔

عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپور
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے رشتے داروں کی عزت کرتا ہوں مگر میں صرف عمران خان کے حکم کا پابند ہوں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں، عمران خان سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔
عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، اُمید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پر عمران خان کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں سب سے بہترین بجٹ ہمارا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
علی امین گنڈاپور: عمران خان سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست