بین الاقوامی

بھارت: نومولود بچے کی ماں ہسپتال کی لفٹ گرنے سے ہلاک

حادثہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ہسپتال کی لفٹ گرنے سے پیش آیا

بھارتی میڈیا کے مطابق لفٹ میں ایک خاتون موجود تھی جسے اسٹریچر پر جنرل کمرے میں شفٹ کیا جا رہا تھا، خاتون نے کچھ دیر قبل ہی بچے کو جنم دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو آج صبح آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ حادثے کے بعد پیدا ہونے والی بچی کو دوسرے اسپتال کی نرسری میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثے میں خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور بعد ازاں وہ علاج کے دوران چل بسی۔

بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی تو اس دوران ڈاکٹر اور عملہ وہاں سے فرار ہو گیا۔

بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کر لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا مقدمہ اسپتال کے ڈاکٹر، منیجر اور عملے کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button