محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 9 دسمبر تک بلوچستان ساحلی علاقے گوادر، آواران، کیچ، پنجگور تیز ہواؤں کی زد میں رہیں گے۔
کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ واشک، خاران، چاغی، سوراب، قلات، بولان، مستونگ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور یہ ریت اور دھول کے طوفان جیسے حالات پیدا کر سکتی ہیں۔
صوبے کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3 سے منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، اس دوران سمندری علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے الراٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے رہنے والوں کو اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔