انگلینڈ میں 15 لاکھ نئے گھر تعمیر اور کم از کم 150 بڑے اقتصادی منصوبوں کی تیزی سی اجازت دی جائے گی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے مریض علاج کے لیے 18 ہفتوں سے زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراؤں کو محفوظ بنانے کے لیے انگلینڈ اور ویلز میں 13 ہزار اضافی پولیس افسران، پی سی ایس اوز اور اسپیشل کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے مائیگریشن کم کرنے کو اپنا فرض قرار دیا لیکن اس حوالے سے ہدف مقرر کرنے سے گریز کیا۔