قومی خبریں
پنجاب:پی آئی سی میں ایکسپائرڈ سٹنٹ ڈالے جانے کا انکشاف
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد سٹنٹ ٖڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب:پی آئی سی میں ایکسپائرڈ سٹنٹ ڈالے جانے کا انکشاف
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں جولائی 2021ء سے دسمبر 2022ء تک زائد المیعاد سٹنٹ استعمال ہوئے۔ 22 مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹاک اور مریضوں کی فائلز کے معائنے کے بعد مالی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔ زائد المیعاد سٹنٹ اور ادویات کی خریداری میں 263 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی طرف سے جواب طلب کرنے پر محکمے نے کوئی جواب نہیں دیا۔