قومی خبریں

9 مئی مقدمات: شاہ محمود بری

عدالت نے نو مئی کے دو کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 رہنماؤں سمیت 11 افراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

86 / 100 SEO Score

9 مئی مقدمات: شاہ محمود بری

شاہ محمود
مشرق اردو، شاہ محمود قریشی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کےجج نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔ لاہور کی عدالت نے مئی مقدمات: شاہ محمود بری جب کہ 4 رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمودالرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 11 افراد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

پی ٹی آئی کے نائب شاہ محمود کو 9 مئی مقدمات میں بری کر دیا گیا،  عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو 5 ، 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت ضمانت پر رہا کوئی ملزم فیصلے کے وقت عدالت میں نہیں تھا۔ خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ 9 اگست کو محفوظ کیا تھا، جو آج سنادیا گیا۔

شاہ محمود

جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں 65 سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی، مقدمے میں 65 گواہان نے شہادت ریکارڈ کروائی، 17 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا، 7 اشتہاری قرار دیے گئے، ایک ملزم وفات پاچکا ہے۔

9 مئی کو تھانا شادمان کو جلانے کے کیس میں پولیس نے مقدمہ میں 41 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا، مقدمے میں 25 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا، 15 اشتہاری قرار دیے گئے، ایک وفات پاچکا ہے، مقدمہ میں مجموعی طور پر 45 گواہان نے شہادت ریکارڈ کروائی۔

9 مئی کے مقدمات: عمر ایوب سمیت 196 ملزمان کو سزائیں

شاہ محمود

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button