قومی خبریں
9مئی:پراسیکیوشن کے دلائل پر ہنسی روکنا مشکل تھا: علیمہ خان
علیمہ خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوئی

9مئی:پراسیکیوشن کے دلائل پر ہنسی روکنا مشکل تھا: علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوئی ہے۔ مخالف وکیل کے دلائل سن کر ہنسی روکنا مشکل تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میری بہنیں اڈیالہ گئی ہیں، مجھے تو جانے ہی نہیں دیتے۔
9مئی:پراسیکیوشن

انہوں نے مزید کہا کہ زمان پارک کے گھر کی ساری سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جھوٹی گواہی والوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے، میں وکلاء سے اپیل کرتی ہوں کہ حق اور سچ کا ساتھ دیں۔
https://mashriqurdu.com/%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%b1%db%81%d8%a7%d8%a6%db%8c/