قومی خبریں

8 پاکستانیوں کی میتیں ایران سے بہاولپور پہنچ گئیں

ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے سے بہاولپور ایئرپورٹ پہنچا دی گئی ہیں۔

8 پاکستانیوں کی میتیں ایران سے بہاولپور پہنچ گئیں

ایران کے سرحدی صوبے سیستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آج پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور کے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے۔ جن میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔ میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ سے ایمبولینسز کے ذریعے انکے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

پاکستانیوں کا قتل،ایران شدید صدمے سے دوچار ہے، ایرانی قونصل جنرل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button