
5 لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائے گی
وزارت غذائی تحفظ کے مطابق موجودہ صورتحال میں تاثر غلط ہے کہ عوامی ضروریات کے مطابق وافر مقدار موجود نہیں۔ ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ فورسز کے مطابق ہوتا ہے۔ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہونے کی وجہ سے برآمد کی گئی تھی۔
5 لاکھ ٹن چینی درآمد
درآمد کرنے کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام، عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا، اضافی اسٹاک کے ہونے سے قیمتوں میں توازن برقرار رہے گا۔ تمام زرعی اجناس کی خرید و فروخت کا دار و مدار سیزن پر منحصر ہے، زرعی اجناس کی خرید و فروخت کو مالی سال سے منسلک کرنا غلط ہے۔
اعلامیے کے مطابق حالیہ پالیسی کے تحت تمام زرعی اجناس کو ڈی ریگولیٹ کیا جا چکا ہے، ماضی کی طرح برآمد پر کسی بھی قسم کی سبسڈی نہیں دی گئی تھی۔