قومی خبریں
4 ریٹائرڈ سینئر فوجی افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں فوج کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔

4 ریٹائرڈ سینئر فوجی افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے۔ عمران خان سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے۔ اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے۔ اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے۔ عمران خان سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔
عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی: قائمہ کمیٹی میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا