قومی خبریں
تحریک لبیک: پابندی کیلئے کافی مواد موجود تھا، رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کے لیے کافی مواد موجود تھا۔

تحریک لبیک: پابندی کیلئے کافی مواد موجود تھا، رانا ثناء
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس تنظیم نے راستے میں جگہ جگہ املاک کو نقصان پہنچایا، جو تنظیم ایسی کارروائی میں ملوث ہو تو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن کے اندر متعلقہ جماعت اپیل کرسکتی ہے، نظر ثانی کی اپیل کے بعد پابندی برقرار رہے تو پھر عدالت جاسکتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی اس جماعت نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن پوری نہ کی۔










