علاقائی
28 مئی یوم تکبیر: ن لیگی کارکن کی ریلی
28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے ن لیگی سینئر کارکن اعجازبٹ کی جانب سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا

28 مئی یوم تکبیر: ن لیگی کارکن کی ریلی

لاہور (سید تنویر کاظمی سے) 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے ن لیگی سینئر کارکن اعجازبٹ کی جانب سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پیر قاری خبیب اللہ قاری، شہزاد سابق وائس چئیرمین، چوہدری افضل بشیر، حاجی ریاض بٹ، عارف خان، رانا عامر، نوید شیر محمد، سابق کونسلرز ملک رحمت، ڈاکٹر اعجاز عزیز اللہ خان، برکت علی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
28 مئی یوم تکبیر کی تقریب
پیر قاری خبیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 28 مئی یوم تکبر آج کا دن ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔ 1998 میں پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے دنیا میں یہ پیغام دیا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا بھی چاہتے ہیں۔ تقریب کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ قاری شہزاد نے قوم و ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی۔