تازہ ترین
27ویں ائینی ترمیم مسائل میں کمی کا باعث ہو گی، رانا احمد عتیق انور
27 ویں ائینی ترمیم ملکی مسائل میں کمی کا ذریعہ ہوگی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تبدیلی موسمیاتی رانا احمد عتیق انور

27 ویں ائینی ترمیم مسائل میں کمی کا باعث ہو گی، رانا احمد عتیق انور
فیروز والا (عمر شہزاد سے ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا صاحب احمد عتیق انور اور پیر اشرف رسول ایم پی اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 27 ویں ترمیم کے بارے میں کہا کہ وہ ملکی مسائل میں کمی کا ذریعہ بنے گی۔
ائینی ترمیم کے بعد بلدیاتی نظام کو استحکام حاصل ہوگا نئی ائینی ترمیم عوام کی بہتری کے لیے لائی جا رہی ہے۔ ائینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ پر مقدمات کا بوجھ بھی کم ہوگا۔
امریکہ اور برطانیہ کے 200 سالہ ائین میں بھی بوقت ضرورت ترمیم کی جاتی ہے اور پاکستان میں ائینی ترمیم کو جرم بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔جی ٹی روڈ پر گلوریا جینز چین کا افتتاح معاشی ترقی کی ایک نشانی ہے وزیراعلی پنجاب کے گرین بس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ضلع شیخوپورہ بھی شامل ہوگا 4 سالہ دور جاہلیت نے فیروز والا اور مرید کے کو میٹرو بس منصوبے سے محروم رکھا ۔










