||Mashriq Urdu||
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ نظیر موجود ہے کہ 18ویں ترمیم کے معاملے پر فل کورٹ نے کیس سنا۔
انکا کہنا تھا کہ اب جا کر ان پر نمبر لگا ہے اور پتہ لگا ہے کہ جنوری فروری میں سنیں گے۔ 26ویں ترمیم واضح طور پر آئین اور عدلیہ کا قتل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش بہت واضح ہے، ہم 26ویں ترمیم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ 26ویں ترمیم کے بعد مقرر ہونے والے ججز کے سامنے یہ کیس نہیں لگنا چاہیے۔
سینیٹر حامد خان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹس میں سیاسی تعیناتیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ بارز کو قومی سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔