علاقائیعلاقائی خبریں

25 دسمبر کو کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے 25 دسمبر کو کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد کیلئے تمام سپرٹینڈنٹ جیل کو ہدایات

تمام سپرٹینڈنٹ جیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ جیلوں میں مقید مسیح اسیران و مسیح جیل ملازمین کیلئے کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا جائے اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔مسیح اسیران کو اپنے لواحقین سے 25 دسمبر کے دن ملاقات کی اجازت دی جائے ، لواحقین کی جانب سے اپنے پیاروں کیلئے لائے کھانے بھی وصول کرکے مسیحی اسیران کو دیئے جائیں۔یوم ولادت قائد اعظم کے حوالے سے اسیران پر مشتمل سپورٹس ٹیموں کے مابین والی وال ، فٹ بال اور کرکٹ جیسے کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے اور متعلقہ ایم پی اے ، منسٹر صاحبان ، ڈپٹی کمشنرز کو مدعو کیا جائے۔ 25 دسمبر کی چ±ھٹی منسوخ تصور ہوگی اور تمام سپرنٹنڈنٹ صاحبان اور افسران جیل پر موجود رہیں گے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید تمام مسیح اسیران کو کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے موزوں ماحول فراہم کیا جائے گا۔ مخیر حضرات کے تعاون سے مسیح اسیران کیلئے مٹھائی اور تحائف کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ جس میں ڈیفنس اور گارڈن ٹاو¿ن کے سرکل کے ڈی ایس پیز، انویسٹی گیشن اور SSOIU انچارجز کی شرکت،ایس ایس پی محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواءمقدمات کی پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیا،ناقص کارکردگی پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور وارننگز ،ایس ایس پی نے احکامات دیئے کہ سرکل افسران زیر تفتیش مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں ،فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سخت سزا دلوائیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی،میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،محنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی افسران کو فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروانے کی بھی ہدایات۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button