2 سُپر ٹینکرز کی آبنائے ہُرمز سے واپس
امریکی فضائی حملوں کے بعد 2 سُپر ٹینکرز نے آبنائے ہُرمز میں یو ٹرن لے لیا۔

2 تیل بردار جہاز کا آبنائے ہُرمز سے واپس
غیر ملکی میڈیا رپورٹس لے مطابق امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی حملوں کے سبب خلیج فارس میں جہاز رانی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ اسی خطرات کے پیشِ نظر 2 ملین بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے 2 ٹینکرز آبنائے ہرمز میں چکر کاٹ رہے ہیں۔
2 سُپر ٹینکرز
بلومبرگ کے مرتب کردہ عداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دونون تیل بردار جہاز کازویسڈم لیک اور ساوتھ لائیلٹی، نے آبی گزرگاہ میں داخل ہونے کے بعد اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔
واضح رہے کہ 13 جون سے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خلیج فارس میں بحری جہازوں کے الیکٹرانکس اور سگنلز تیزی سے جام ہوتے جا رہے ہیں۔ تاہم مذکورہ دونوں جہازوں کی آمد اور اس کے نتیجے میں بدلنے والے ٹینکرز کی نقل و حرکت معمول کی علامت ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی حملوں کے بعد ایرانی ساحل پر جام ہونے اور جہازوں کے مزید سفر کرنے کی کوشش کے باوجود، تیل اور گیس کے ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔