قومی خبریں

190 ملین پاؤنڈ: عمران و بشریٰ سزا معطلی کی سماعت 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کےلیے مقرر ہوگئیں۔

82 / 100 SEO Score

190 ملین پاؤنڈ: عمران و بشریٰ سزا معطلی کی سماعت

190 ملین پاؤنڈ کیس
مشرق اردو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی، اس سے قبل 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کروانے کےلیے نوٹس جاری ہوا تھا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے۔ علم میں رہے کہ مذکورہ کیس میں 17 جنوری کو عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

القادر ٹرسٹ کیس: اپیل اس سال نہیں لگ سکتی، رجسٹرار ہائی کورٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button